ویب ڈیسک : انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کارکنان سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا۔
پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اقبال نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزمان پر نو مئی کو لنڈی کوتل میں احتجاج کا الزام تھا، ملزمان نے طورخم شاہراہ کو بند کرکے نجی وسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے احتجاج کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی تباہ کی ۔
پراسیکیوشن کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ تھانہ لنڈی کوتل میں 18 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کر کے ٹرائل شروع کیا گیا، دوران تفتیش ملزمان کے خلاف جرم ثابت نہیں ہوسکا۔
بعدازاں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تمام ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونےپر بری کردیا۔