جمال الدین :لیڈی کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا مقدمہ میں پولیس نے گرفتار ملزم فاروق کو کینٹ کچہری عدالت پیش کردیا۔
پولیس نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم سے پستول اور تفتیش مکمل کرنی ہے۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ملزم فاروق کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ فراہم کرے،عدالت نے ملزم فاروق کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ لیڈی کانسٹیبل قتل کیس کا مقدمہ تھانہ ہربنس پورہ میں درج ہے ۔
لیڈی کانسٹیبل قتل کیس،ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
27 Sep, 2024 | 03:11 PM