جعلی ایس ایس پی گرفتار،ملزم سے حساس ادارے کا کارڈ و جعلی مہریں برآمد

27 Sep, 2024 | 03:02 PM

 وقاص احمد:جنوبی چھاؤنی پولیس نے بڑی کارروائی کرکے جعلی ایس ایس پی ندیم کو گرفتار کرلیا ۔
ملزم خودکوایس ایس پی ظاہرکرکےشہریوں سےرقم بٹورتاتھا۔ملزم ندیم کو کے بی کالونی پاشا چوک سے گرفتار کیا گیا۔ملزم سے پنجاب پولیس کے جعلی ایس ایس پی اور حساس ادارے کا جعلی کارڈ برآمد ہوئے ۔ 
ملزم نے ستارہ جرات کا جعلی صدارتی میڈل بھی بنا رکھا تھا۔ملزم سے مختلف سرکاری دفاتر کی جعلی مہریں بھی برآمد کر لی گئیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں