عرفان ملک :لاہور میں ڈاکوؤں نے مسجد کو بھی نہ چھوڑا۔ سندر کے علاقے میں مسجد میں ڈکیتی کی واردات کر ڈالی۔
تین ڈاکوؤں نے امام مسجد پر اسلحہ تان کر واردات کی۔ڈاکو مسجد کے چندہ باکس سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مسجد میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے ڈاکوؤں کے حلیے نوٹ کرلیے ہیں ،ڈاکوؤں کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کررہے ہیں۔
ڈاکوؤں نے خدا کےگھر کو بھی نہ چھوڑا
27 Sep, 2024 | 02:45 PM