سٹی42: اسرائیل کے وسطی علاقوں میں آج جمعہ کو علی الصبح میزائل حملے کے سائرن بج گئے۔ تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے تمام قصبوں میں لوگوں کو زیر زمین پناہ گاہوں میں جانے کی اطلاع دینے والے سائرن کچھ دیر تک بجتے رہے، بعد میں اسرائیل کی فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک میزائل کو ایرو ائیر ڈیفینس سسٹم کی مدد سے فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ یہ میزائل یمن سے لانچ کیا گیا تھا۔
جمعہ کی شب مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 40 منٹ پر تل ابیب اور درجنوں قصبوں مین سائرن بجائے گئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
سائرن کے بعد، آئی ڈی ایف نے بتایا کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایرو ایئر ڈیفنس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے یمن سے داغے گئے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کو مار گرایا۔ فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائل کو "ملک کی سرحدوں سے باہر" مار گرایا گیا تھا۔