تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ،یقین ہے شکایات برقرار نہیں رہیں گی ؛مریم نواز

27 Sep, 2024 | 01:00 PM

راؤ دلشاد:وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے پنجاب بھر میں سکول بلڈنگز کی چیکنگ کا حکم دیتے ہوئے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے کی ہدایت کردی ۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے  سکولوں کی صفائی کی صورتحال کی چیکنگ کی  بھی ہدایات دیں ۔ 
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا عوامی امور پر نظر ہے، تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ،مجھے یقین ہے کہ کچھ سالوں میں شکایات برقرار نہیں رہیں گی ، ہر آنے والے دن میں بہتری آ رہی ہے،جرائم بر خلاف پراپرٹی کے رجحان پر قابو پایا جائے۔


وزیر اعلیٰ مریم نواز کی مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی سے ملاقات
ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ارکان اسمبلی کی تجاویز پر مظفر گڑھ کے مرکزی روڈز کی تعمیر و مرمت و بحالی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ  نے  مظفرگڑھ کے مرکزی علاقوں میں تجاوزات اور ناقص صفائی پر اظہار برہمی کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری طور پر مہم شروع کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے  لینڈ ریکارڈ سینٹرز کے بارے میں عوامی شکایات پر اظہار برہمی کیا۔

مزیدخبریں