ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک

تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : پنجاب میں بارشیں،ٹریفک پولیس اپنی خدمات فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے  وارڈنز کے لیے ہدایات جاری کردیں ۔
 ترجمان ٹریفک  پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے،لاہور ،منڈی بہاؤالدین،راولپنڈی سرگودھا ،گجرات دیگر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ راولپنڈی مری اور گردونواح میں بارش کے بعد سیاحوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے ۔ 
 ایڈیشنل آئی جی ٹریفک  نے کہا ہے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،تمام سپروائزری اور فیلڈ سٹاف مل کر شہریوں کی آسانی کے لیے کام کریں، فیلڈ سٹاف چھتری برساتی کا استعمال کرتے ہوئے خود کو محفوظ رکھیں۔