لاہور کے مختلف علاقوں میں تیزبارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

27 Sep, 2024 | 11:55 AM

( وقاص احمد) لاہور کےمختلف علاقوں میں تیز بارش ، شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

گرمی کے ستائے شہروں نے سکھ کاسانس لیا۔شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کیساتھ  مختلف علاقوں میں کہیں  ہلکی  بوندا باندی تو کہیں  موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ۔ماڈل ٹاؤن،  گلبرک ، کوٹ لکھپت ، لبرٹی،حسین چوک اور قصوری روڈ سمیت جوہر ٹاؤن میں تیز بارش نے جل تھل کر دی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ان کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،اس حوالے سے صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
 عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے،1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔
 

ا

مزیدخبریں