بسام سلطان :انسداد سموگ مہم جاری ، سیکرٹری آرٹی اے نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کیں ۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔سیکرٹری آر ٹی اے کی سربراہی میں فیلڈ ٹیموں نے کارروائیاں کیں ، دورانِ کارروائی دھواں چھوڑنے والی 19 گاڑیاں کو بند کر دیا گیااور17 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور حضرات کو 2 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئےگئے ۔