ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کے زیر اہتمام احتجاجی تحریک، تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ

گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کے زیر اہتمام احتجاجی تحریک، تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک جاری ہے،آج سے تعلیمی اداروں میں تعلیمی بائیکاٹ کا آغاز کردیا گیا،لاہور میں جزوی طور پر تعلیمی بائیکاٹ کا آغاز کیا گیا ہے،مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 5 اکتوبر کو تمام پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔
صوبائی صدر کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج سے تعلیمی اداروں میں تعلیمی بائیکاٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔مختلف اضلاع میں تعلیمی بائیکاٹ کا کیا جارہا ہے جبکہ ابھی لاہور میں جزوی طور پر تعلیمی بائیکاٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بائیکاٹ کے دوران اساتذہ کلاسز میں پڑھانے نہیں جائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ پانچ اکتوبر کو اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تمام اضلاع میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔کاشف شہزاد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پانچ اکتوبر اساتذہ کے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر کا کہنا تھا کہ کلاسز کا بائیکاٹ کرنیوالے اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔کلاس نہ پڑھانے والے اساتذہ کو ڈیوٹی سے غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔