(سٹی42)وزیر خوراک بلال یاسین کی سربراہی میں میٹ سیفٹی ٹیموں نے ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کے دوران لاہورکی بڑی چکن میٹ سپلائرمارکیٹ کی سخت چیکنگ کی۔
مارکیٹ کے انٹری پوائنٹ پر سخت ناکہ بندی کے دوران 40ہزار کلو سے زائد گوشت کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر 385کلو بیمار، کم وزن مرغیاں تلف جبکہ 2سپلائرز کو بھاری جرمانے عائد کر دیئےگئے۔
وزیرخوراک کی سرپرستی میں میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نےگوداموں کی بھی چیکنگ کی۔ بلال یاسین کے مطابق لاہوریوں کو فروخت کی جانیوالی بیمار و مضر صحت مرغیاں فوڈ سیفٹی ٹیمیں نگرانی میں تلف کروائیں۔
گرینڈ آپریشن میں بہتر کارکردگی پر وزیر خوراک نے میٹ سیفٹی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ ڈمپنگ سائٹ پر تلفی کرنے تک ایل ڈبلیو ایم سی ڈمپر کیساتھ ٹیم کا نمائندہ بھیجا جائیگا۔