(قیصر کھوکھر) پبلک سروس کمیشن کےامتحانات کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے 7شہروں میں دفعہ144نافذ کی جائے گی۔
پنجاب کے 7شہروں میں ہفتہ اور اتوار کو دفعہ 144لاگو ہوگی،امتحانی مراکزکےگردپابندی کااطلاق صبح ساڑھے8سےشام ساڑھے 4 بجے تک ہوگا۔اس دوران امیدواروں اورسپروائزری عملےکے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا۔
7شہروں میں امتحانی مراکز سے100گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی ہو گی۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نےمختلف امتحانات کیلئے7شہروں میں 25 امتحانی مراکز بنائے۔
اس حوالے سے حکومت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔