کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، نیپرا نے مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

27 Sep, 2023 | 10:03 PM

اویس کیانی: کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، نیپرا نےکراچی کیلئے بجلی4 روپے45پیسےفی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق اضافے کی منظوری گذشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ نیپرا نےکراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔ 

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اورنومبر 2023 میں کی جائیں گی۔ کےالیکٹرک کیلئے1.49روپےسے 4.45روپے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

مزیدخبریں