ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں قومی ٹیم کا استقبال ،ائیرپورٹ پر جھنڈا لہرانے پر لے لیا گیا

بھارت میں قومی ٹیم کا استقبال ،ائیرپورٹ پر جھنڈا لہرانے پر لے لیا گیا
کیپشن: pakistan cricket team
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئےحیدرآباد دکن کے  ائیرپورٹ کی سکیورٹی نے پاکستانی جھنڈا لہرانے پر مشہور کرکٹ فین 'چاچا بشیر' سے جھنڈا لے لیا۔

 آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کھیلنےپاکستان کی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کا طیارہ حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جس میں 20 سے زائد سکیورٹی کی گاڑیاں موجود ہیں اور پاکستان ٹیم کی بھارت پہنچنے کی لائیو کوریج بھی مختلف چینل کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

استقبال کے دوران پاکستانی فین چاچا بشیر نے قومی کرکٹ ٹیم کےبھارت پہنچنے پر  ائیرپورٹ پر پاکستان کا جھنڈا تھامے  پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے  جس پر سکیورٹی حکام  نے چاچا بشیر سے  پاکستانی جھنڈا لے لیا اور نعرے بازی سے منہ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چاچا بشیر کا کہنا ہے کہ  پاکستان ٹیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر  پاکستانی جھنڈا لیکر گیا تھا لیکن سکیورٹی اہکاروں نے وہ جھنڈا لے لیا۔

واضح رہےکہ پاکستانی ٹیم 7 سال بعد حیدرآباد دکن پہنچی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم ایک روز آرام کے بعد ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہو گی اور قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔جبکہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر حیدرآباد میں ہی اسکواڈ کو جوائن کریں گے قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی حیدرآباد دکن پہنچی ہے۔