بچوں کے اغوا اور پراسرار لاپتہ ہونے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ

27 Sep, 2023 | 07:37 PM

شاہزیب حسین: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بچوں کے اغوا اور پراسرار لاپتہ ہونے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔

 کراچی میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں رواں سال کے 9 ماہ کے دوران 900 بچے لاپتہ ہوئے، لاپتہ بچوں میں 640 سے زائد بچوں کو ریکور کیا گیا، 250 سے زائد بچوں اور بچیوں کے والدین اب بھی اپنے جگر گوشوں کو تلاش کررہے ہیں، لاپتہ بچوں میں 200 بچے اور 50 سے زائد بچیاں شامل ہیں، گزشتہ ماہ اگست میں سب سے زیادہ 155 بچے اغوا اور لاپتہ ہوئے۔

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شہر قائد میں ضلع ایسٹ سے بچوں کے لاپتہ ہونے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، سال 2023 کے پہلے ماہ جنوری میں 98 بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہوئی، فروری میں 112 , مارچ میں 85 بچے گم ہوئے جبکہ اپریل میں 48 اور مئی میں  91 کے واقعات رپورٹ ہوئے، جون میں 132 اور جولائی میں 119 لاپتہ ہوئے، اگست میں 155 اور ستمبر میں  60 سے زائد بچوں کے اغواء اور لاپتہ ہونے کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات  گلشن اقبال ، بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ،محمود آباد ، نمائش , ماڑی پور ، کورنگی ،  گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں رونما ہوئے، رواں سال  میں ڈسٹرکٹ سینٹرل سے 116، اور ایسٹ سے 168 کے لاپتہ ہونے کے واقعات پیش آئے، ڈسٹرکٹ کورنگی سے 122 اور ویسٹ سے 140 بچے اور بچیاں گم ہوئیں جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ سے 49 اور ملیر سے 146 بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔

مزیدخبریں