اسرا ر خان : شادمان میں نامعلوم شخص نے چھریوں کے وار کر کے 22 سالہ مسیحی نوجوان کو قتل کر دیا ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔
پولیس کے مطابق کچی آبادی شادمان مارکیٹ کے رہائشی 22 سالہ مورس مسیح کو نامعلوم شخص نے جھگڑے کے دوران قتل کیا۔ اور لاش گندے نالے کے قریب پھینک دی ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کا کہنا ہے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے واقعہ میں ملوث ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے ۔