ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا گورنمنٹ سکول راوی روڈ کادورہ ، آشوب چشم سے متاثرہ بچے وبچیاں دیکھ کرفوری چھٹیوں کا اعلان

محسن نقوی کا گورنمنٹ سکول راوی روڈ کادورہ ، آشوب چشم سے متاثرہ بچے وبچیاں دیکھ کرفوری چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ گرلزہائرسکینڈری سکول راوی روڈ کا طویل دورہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کلاس رومز کا معائنہ کیا، بچوں اور بچیوں کے ساتھ ملاقات کی۔محسن نقوی نے باری باری ہر کلاس میں گئے اور بچوں کے ساتھ گفتگو کی، وزیراعلیٰ کو بعض بچوں وبچیوں نے کم روشنی اور کم ہوا کی شکایت کی۔  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کلاس رومز میں آشوب چشم سے متاثرہ بچے وبچیاں دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دیگر بچوں اور بچیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے پنجاب بھر میں سکولوں میں کل چھٹی کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھر میں سکول کل بند رہیں گے، پرسوں عید میلادالنبی  ﷺ کی تعطیل ہے، ہفتہ اور اتوار کو بھی سکول عام تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔ بچے 4دن گھر میں رہیں گے تو آشوپ چشم کا پھیلاؤ کم ہو گا۔ ہر کلاس میں 6سے7بچے وبچیاں آشوب چشم سے متاثر نظر آئے۔

سکول کی کمپیوٹر لیب میں 2009ماڈل کے نان فنکشنل کمپیوٹر سسٹم،کلاس رومز میں کم لائٹس اور کم پنکھے دیکھ کر وزیراعلی محسن نقوی کا خراب کمپیوٹر،کم لائٹس اور پنکھوں کی تعداد میں کمی کا نوٹس لیا۔  محسن نقوی نے فوری طور پر سیکرٹری سکولزایجوکیشن اور ای ڈی او سکولز کو طلب کر لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت پر صوبائی وزیر سکولزایجوکیشن منصور قادر فوری طور پر سکول پہنچے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے نئے کمپیوٹرز خریدنے اور کلاس رومز میں لائٹس اور پنکھوں کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا۔ 

وزیراعلی محسن نقوی نے پرنسپل روم اور سٹاف روم کا دورہ کیا۔ وزیراعلی نے سکول کے مختلف شعبے دیکھے اور سکول کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ حکام ہدایات دیں۔ 

وزیراعلی محسن نقوی نے سیرت النبی ﷺ  کے مقابلوں میں حصہ لینے والی طالبات سے بھی گفتگو کی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ سے نایاب فاطمہ سے نعت رسول مقبول ﷺ سنی اور خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول ﷺ سنانے پر نایاب فاطمہ کو شاباش دی، حوصلہ افزائی کی اور انعام دیا۔ وزیراعلیٰ نے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ سدرہ مقدس کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

صوبائی وزراء اظفر علی ناصر اوربلال افضل اور ڈپٹی کمشنر لاہوربھی ہمراہ تھیں۔