بجلی چوروں کی شا مت آگئی

27 Sep, 2023 | 04:04 PM

بسام سلطان :بجلی چوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی لیسکو، پولیس کے ہمراہ کارروائیاں تیز   ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 70 مقدمات درج ہوئے، 1 گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی رافعہ حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،ڈی سی کی بجلی چوری کے ہر مقدمے میں گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔

ڈی سی لا ہور  رافعہ حیدرکا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تحصیل سٹی میں 47، ماڈل ٹاؤن میں 5 مقدمات کا اندراج کیا گیا،تحصیل شالیمار میں 8، کینٹ اور رائیونڈ میں 5،5 افراد کیخلاف مقدمات درج ہوئے،اب تک 4579 مقدمات میں 248 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،دو کروڑ 95 لاکھ 4 ہزار 39 روپے کی رقم ریکور، سرکاری خزانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔بجلی چوروں کے خلاف گرفتاریاں اور ریکوری یقینی بنائیں،بجلی چوروں کے خلاف استغاثہ کو ہر صورت ایف آئی آرز میں تبدیل کیا جائے۔

مزیدخبریں