ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوشش ہے کہ لاہور کے مختلف علاقو ں میں پلاسٹک روڈ بنائے جائیں، محسن نقوی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے  کہ کوشش ہے کہ لاہور کے مختلف علاقو ں میں پلاسٹک روڈ بنائے جائیں، پلاسٹک روڈ کا فائدہ یہ ہے کہ بارش کا پانی جذب کر لیتا ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتا-  

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد مکمل کر لیا جائے گا- کوشش ہے کہ اکتوبر تک خالد بٹ چوک انڈر پاس شہریوں کے لئے کھول دیں - خالد بٹ چوک گلبرگ، ڈیفنس اور کینٹ کو لنک کرتا ہے۔ کوشش ہے گھوڑا چوک پراجیکٹ مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر کے لاہور کے شہریوں کو خوشخبری دیں - دونوں پراجیکٹس پر دن رات کام جاری ہے ، کوشش ہے کہ معیاراور ایس او پیز کو برقرار رکھتے ہوئے دونوں پراجیکٹس جلد مکمل کئے جائیں -ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے اگلے چند روز میں کچھ روڈز کھول دیئے جائیں گے- رہائشیوں کو چند دنوں کی مشکلات ضرور ہیں لیکن ان کا ٹریفک کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا- 

 محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں سب سے زیادہ بارش کا پانی والٹن روڈ پر جمع ہوتا ہے - والٹن روڈ سے بارش کے پانی کے اخراج کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے - 
پنجاب حکومت اور سی بی ڈی 8ارب روپے کی لاگت سے بارشی پانی کی ڈرینج کے منصوبے پر کام کررہی ہے- والٹن روڈ پر نکاسی آب کا پراجیکٹ 120 دنوں میں مکمل ہو جائے گا-  بارش کے پانی کی نکاسی کا پورے علاقے کا مسئلہ تھا جو جلد حل ہو جائے گا- 

انہوں نے مزید کہا کہ انجکشن سکینڈل میں جو ملزمان بھی ملوث ہیں ان کو پکڑ رہے ہیں - چاہے کوئی جتنا بھی با اثر ہو انجکشن سکینڈل میں ملوث افراد سے رعایت نہیں برتی جائے گی-انجکشن سکینڈل کے متاثرین سے انصاف کا وعدہ کیا تھا جو ہر صورت پورا کریں گے، یہ ہمارا فرض ہے - انجکشن سکینڈل کی رپورٹ چند دنوں میں آجائے گی، رپورٹ آنے تک قیاس آرائیاں کرنا نا مناسب ہے- 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ظفر علی پلاسٹک روڈ اپنی نوعیت کا پنجاب کاپہلا پراجیکٹ ہے -   محکمہ مواصلات و تعمیرات نے پلاسٹک پراجیکٹ پر زبردست کام کیا ہے- 
ظفر علی پلاسٹک روڈ6 کروڑ روپے کی بجائے 2 کروڑ روپے میں تعمیر ہوا، کوشش ہے کہ لاہور کے مختلف علاقو ں میں پلاسٹک روڈ بنائے جائیں - پلاسٹک روڈ کا فائدہ یہ ہے کہ بارش کا پانی جذب کر لیتا ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتا-  

انہوں نے کہا کہ شاہدرہ پراجیکٹ پہلے سے جاری تھا جس میں اب راوی پل شامل کیا گیا ہے، جلد مکمل کر لیا جائے گا- سدرن لوپ تھری پراجیکٹ لاہور کا بہت بڑا پراجیکٹ ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے - ہماری کوشش ہے کہ جو کام شروع کئے ہیں مکمل کرائیں - لاہور کے چھوٹے روڈز کی حالت خراب ہے، جلد مرمت کرائی جائے گی- تعمیراتی کاموں کے دوران کوئی درخت نہیں کاٹا جا رہا- ہر ڈویژن میں بڑے پراجیکٹس پر کام شروع ہے- جو چیزیں ضروری ہے ان پر کام کر رہے ہیں۔