سنگل و تھری فیز میٹرز کی قلت ،لیسکو کا اہم فیصلہ

27 Sep, 2023 | 01:45 PM

شا ہد سپر ہ :سنگل و تھری فیز میٹرز کی قلت ،لیسکو نےمیٹرز کی قلت پر قابو پانے کیلئے پرانے میٹرز دوبارہ لگانے کافیصلہ کر لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق کمپنی نےاترنے والے میٹرز کو دوبارہ سسٹم میں لگانے کی منظوری دیدی ہے،سولر سسٹم کی بنیادپراُترنے والے میٹرز کو دوبارہ کسی اور جگہ نصب کیا جا سکے گا،ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر پراجیکٹ کی بنیاد پر میٹرز کو دوبارہ لگایا جائے گا۔
اس کے علاوہ ایکسٹینشن آف لوڈ کی بنیاد پر اترنے والے میٹرز کو بھی دوبارہ سسٹم میں لگایا جائیگا،لیسکو لیبارٹری رپورٹ لینےکےطور پر صارفین کو دوبارہ کنکشن نصب کر کے دیگی،ڈیفیکٹو کوڈ کے حامل صارفین کے میٹرز کو پرانے میٹرز سے تبدیل کیا جائیگا۔

مزیدخبریں