(دور نایاب) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میوہسپتال کے زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا۔
محسن نقوی نے ہر فلور پر تعمیراتی کام کی رفتار کا مشاہدہ کیا اور جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپ گریڈیشن کی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ اُنہوں نے ایمرجنسی بلاک کے بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور، فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ فلور کا تفصیلی معائنہ کیا۔
محسن نقوی کی ایمرجنسی بلاک کی چھتوں کی مناسب اونچائی برقراررکھنے اور ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن پر سیکرٹری مواصلات کو بھی ہدایت جاری کیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نئے ایمرجنسی بلاک کو جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہونا چاہیے۔ ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا خود جائزہ لوں گا۔
وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمود ایاز، چیف ایگزیکٹوآفیسر میو ہسپتال ڈاکٹر ہارون حمید و دیگر حکام موقع پر موجود تھے۔