حوا کی ایک اور بیٹی بہیمانہ جرم کا شکار

27 Sep, 2023 | 02:04 AM

سٹی42: رائیونڈ سٹی میں 18 سالہ لڑکی سے 3 افراد کی اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ سامنے آ گیا، پولیس نے شکایت موصول ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر میں نعیم، ذیشان اور حاجی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی بھٹہ خشت پر کام کرتی تھی،ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھروں سے فرار ہیں، ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں