سٹی42: روس سے پاکستان کو ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی گیس کی بڑی کھیپ موصول ہوگئی ہے. شہباز شریف حکومت کے دوران پاکستان نے روس سے خام تیل کی خریداری شروع کی تھی اب ایل پی جی گیس کی امپورٹ بھی شروع ہو گئی۔
پاکستان کو روس سے (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ ایران کے سرخس اسپیشل اکنامک زون کے ذریعے فراہم کی گئی۔
روس اور پاکستان کی حکومتیں ایل پی جی کی دوسری کھیپ کی خریداری پر مذاکرات کررہی ہیں ۔
پاکستان کو گیس فراہم کرنے کی تصدیق روس کی اسلام آباد میں ایمبسی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر اپنےآفیشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں کی ہے۔
Russia has delivered the first batch of liquefied petroleum gas (LPG) in the amount of 100 thousand metric tons to Pakistan through Iran's Sarakhs Special Economic Zone. Consultations on the second shipment are underway
— RusEmbassy_Pakistan (@RusEmbPakistan) September 26, 2023
???????????????????? pic.twitter.com/AZJwf5f9I5