کوئٹہ، تین بھائیوں کے قتل کا ڈراپ سین

27 Sep, 2022 | 10:21 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) تین بھائی کے قتل کا معاملہ،سگا بھائی ہی قاتل نکل آیا۔

 ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس نے ملزم قیس کی گرفتاری و اعتراف جرم کی تصدیق کردی، ملزم قیس اپنے بھائیوں سے اکثر لڑائی جھگڑا کرتا تھا اور روک ٹوک سے نالاں تھا،  ڈی آئی جی کے مطابق  ملزم نے  شادی سے واپس آتے ہوئے تینوں بھائیوں کو قتل کیا، ملزم کی فائرنگ سے گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا تھا ۔

 ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد، ملزم نے اپنے کزن کی پسٹل سے شادی سے واپس آتے ہوئے تینوں بھائیوں کوقتل کیا۔گزشتہ شب جوائنٹ روڈ پر تینوں بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں