(ویب ڈیسک) صوابی میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ سرا وفا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ انبار انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ کار پر فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق خواجہ سرا دیگر ساتھیوں کےساتھ پشاور جارہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی پی او صوابی محمد شعیب اور ڈی ایس پی پشم گل خان مقتول خواجہ سراءنعیم شیر عرف وفا کے قتل کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ خواجہ سرا وفا صوابی سے ساتھیوں کے ہمراہ کار میں پشاور جارہا تھاکہ موٹرکار سوار ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خواجہ سرا وفا موقع پر جاں بحق ہوگیا۔لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔