ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کی سہولت کیلئے نادرا کا شاندار اقدام

NADRA Service, news project
کیپشن: NADRA Service
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے سرکاری ایجنسیوں کے لیےمحفوظ ڈیٹا پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا جس کے ذریعے معلومات کا محفوظ طریقے سے تبادلہ کیا جا سکے اور ساتھ ہی شہریوں کی اسناد کو محفوظ بنانے کے لیے ڈیجیٹل 'والٹ' کی سہولت ملے گی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق سٹیک ہولڈر انگیجمنٹ پلان  کا حصہ ہے جس کے تحت عالمی بینک نے 200 ملین ڈالر کی مالیت کے " ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پروجیکٹ" کو فنانس کیا ہے۔ ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پراجیکٹ ایسی سرگرمیوں کی حمایت کرے گا جو پاکستان بھر میں ڈیجیٹل سروسز تک رسائی میں اضافہ اور ان کے استعمال کو فروغ دے گا، جس میں براڈ بینڈ تک رسائی اور  ملک کے کئی حصوں میں موجود اہم ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے پر موثر ثابت ہوگا۔

ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پروجیکٹ بادرا،پنجاب بورڈ آئی ٹی،  بورڈ آف انوسٹمنٹ  اور دیگر صوبائی اداروں کو تکنیکی مدد کے ذریعے ادارہ جاتی، پالیسی اور ریگولیٹری عالمی طریقوں کو بھی قابل بنائے گا۔ پراجیکٹ کے تحت نادرا سرکاری اداروں کے لیے ڈیٹا ایکسچینج کے لئے محفوظ ڈیٹا پورٹل بنائے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  یہ ورلڈ بینک گروپ کے ساتھ بھی منسلک ہے اور اس کا مقصد جامع اور پائیدار ترقی کو متحرک کرنا ہے۔  یہ ڈیجیٹل طور پر فعال عوامی خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ ان سرگرمیوں سے بنیادی خدمات تک رسائی اور معیار میں بہتری آئے گی، جس کے ملکی معیشت پر مثبت نتائج آنے کے امکانات ہیں۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer