وفاقی حکومت کا سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کا انوکھا فیصلہ

27 Sep, 2022 | 03:30 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہد سپرا)صارفین کو قدرتی گیس کی بجائے ایل پی جی سلنڈر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سوئی ناردرن گیس کمپنی صارفین کو ایل پی جی سلنڈر فراہم کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے صارفین کو قدرتی گیس کی بجائے ایل پی جی سلنڈر دے گی،سوئی ناردرن گیس کمپنی صارفین کو ایل پی جی سلنڈر فراہم کرے گی،صارفین کو سستے داموں ایل پی جی سلنڈر دیکر معاملات کو چلایا جائےگا،شہر میں ایس این جی پی ایل کے تمام دفاتر میں ایل پی جی سلنڈر دیئے جائیں گے۔
حکومت کی مقررہ کردہ قیمت 2600 روپے فی سلنڈر چارج کیا جائے گا،سوئی ناردرن گیس کمپنی سردیوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے لائسنس پر ایل پی جی فروخت کرے گی،ابتدائی طور پر ایک لاکھ سلنڈر خریدنے کا فیصلہ کیا گیا،نومبر میں قدرتی گیس کم ہونے پر سسٹم کو ایل پی جی سلنڈر کے ذریعے چلایا جائے گا،ایل پی جی سلنڈر کی قیمت صارفین کے بلوں میں وصول کی جا سکے گی۔

مزیدخبریں