(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی منافق فون پر پیٹرول مہنگا اورعوام میں سستا کرنے کا کہتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیاسی منافق فون پر کہتے ہیں پیٹرول مہنگا کرو اورعوام میں کہتے ہیں سستا کرو۔
شیخ رشید نے مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صرف اپنے داماد عزیزہیں، ریاست کا قانون عزیز نہیں یہ کھلا تضاد ہے، اس پر شرمندگی ہے اور یہ تشویشناک ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے آڈیو لیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس معلومات کس طرح آؤٹ ہوجاتی ہیں؟امید ہے کل سلامتی کونسل اس پرعوام کو بھی اعتماد میں لےگی۔یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔