اسحاق ڈار آج بطورسینیٹر حلف اٹھانے کا امکان

27 Sep, 2022 | 11:59 AM

ویب ڈیسک:آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جج کی چھٹی کے باعث اسحاق ڈار عدالت کو سرنڈر نہ کرسکے، آج سینیٹ اجلاس میں بطور سینٹر حلف اٹھانے کا امکان ہے، اسحاق ڈار سال 2018 میں پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نیب ریفرنس میں جج محمد بشیر کی چھٹی کے باعث اسحاق ڈار سرنڈر نہ کرسکے، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ بھی احتساب عدالت پہنچے۔

آئی جی اسلام آباد پولیس نے جج کی رخصت سے متعلق آگاہ کیا جس پر رانا ثناء اللہ نے کہا جب جج آئیں گے، ہم بھی اسی روز آجائیں گے، وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ اور مسلم لیگ کے رہنما احتساب عدالت سے واپس چلے گئے۔

دوسری جانب اسحاق ڈار کا آج بطورسینٹر حلف لئے جانے کا امکان ہے، اسحاق ڈار سال 2018 میں پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس سہ پہر 4 بجے ہوگا، اجلاس کا پچیس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، ایجنڈا کے مطابق وزیر خزانہ اسٹیٹ بینک 22-2021 کی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے، فیڈرل سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی جائی گی۔

ایجنڈا کے مطابق وقفہ سوالات اور متعدد کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی، اجلاس میں ملکی معیشت اور سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال پر بحث ہوگی۔

مزیدخبریں