(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے لیٹر تک کمی متوقع ہے، 29 ستمبر تک امپورٹڈ فیول کی قیمت کے مطابق یکم اکتوبر سےکم قیمتیں لاگو ہوں گی، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ ہوا تو کمی یقینی ہے۔
واضح رہےکہ نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی پرروپے تگڑا اور ڈالر کمزو ر ہوگیا، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 3 روپے2 پیسے کم ہوئی جس کے بعد امریکی ڈالر234 روپے پر آگیا۔ انٹربینک میں 2 روز میں امریکی ڈالرکی قدر میں5.65 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں50کروڑ ڈالر کمی سے بھی روپے کی قدرکو سہارا ملا ہے۔