ویب ڈیسک: کوئٹہ میں نامعلوم افراددہشت پھیلانے لگے،نامعلوم افراد نےجوائنٹ روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
پولیس کےمطابق نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آرتھو پیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر آرہے تھے کہ جوائنٹ روڈ پر گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔آئی جی بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس دوران فائرنگ کےتبادلے میں 4 منشیات فروش ملزمان ہلاک ہوگئے۔کارروائی کے دوران ملزمان سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔