وائس چانسلر جی سی یو لاہور کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

27 Sep, 2022 | 11:03 AM

ویب ڈیسک:گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں جلسہ کروانے پر وائس چانسلر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔ مذکورہ قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

  قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم نوجوان نسل کو انتشار اور بدامنی کا لیکچر دینا دہشتگردی کے مترادف ہے۔ طلبا کو تعمیر کی بجائے تخریب کی طرف مائل کرنا انتہائی گھناؤنا اور ناقابل معافی جرم ہے۔

  قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منفی تقریبات کرنا یا اس کی اجازت دینا کسی بھی کسی بھی تعلیمی ادارے کے سربراہ کی تخریبی سوچ کا نتیجہ ہے اور ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ بچے ہمارا مستقل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے اس اقدام کی مذمت کرتا ہے اور محکمہ ہائر ایجوکیشن اس ادارے کی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیکر دوسروں کے لیے مثال قائم کرے۔

مزیدخبریں