امانت میں خیانت کا مقدمہ ،سابق رکن اسمبلی جمشید دستی گرفتار

27 Sep, 2022 | 09:16 AM

ویب ڈیسک:سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جمشید دستی کو امانت میں خیانت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے رات گئے جمشید دستی کو فیض آباد میں واقع ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ راولپنڈی پولیس فیض آباد میں سرچ آپریشن کررہی تھی، سرچ آپریشن کے دوران جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا۔

جمشید دستی کے خلاف مظفرگڑھ میں مقدمہ درج ہے۔

 
 

مزیدخبریں