ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب پالتو جانور مرنے پر مالک کوچھٹیاں ملیں گی

new law
کیپشن: pet animal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں پالتو جانور کے مرنے پر جانور کے مالک کو کام کاج سے تنخواہ کے ساتھ 2 دن کی چھٹی دینے کا قانون اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے قانون کا مقصد پالتو جانوروں اور مالکان کے درمیان جذباتی تعلق کا اعتراف کرنا ہے کیونکہ پالتو جانوروں کے مرنے سے انسان گہرے دکھ اور افسوس کا شکار ہوجاتا ہے۔یہ قانون کولمبین لبرل پارٹی کے سیاست دان الیجاندرو کارلوس نے اسمبلی میں پیش کیا ہے جس کا مقصد آجروں اور کمپنیوں کو اپنے ملازمین کو دو دن کی چھٹی دینے کا پابند کی جاسکے۔

الیجاندرو کارلوس کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کے بچے نہیں ہوتے بلکہ ان کے پالتو جانور ہی ان کا سب کچھ ہوتے ہیں جنہیں وہ اپنے اہل خانہ کی طرح عزیز رکھتے ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں۔ لہذا جب ان کے پیارے جانور کا انتقال ہوتا ہے تو انہیں چھٹی دینی چاہیے تاکہ وہ سکون سے اپنے پیارے کا غم مناسکیں اور اس کی آخری رسومات ادا کرسکیں۔