شہر میں ڈینگی کے مزید کیسز رپورٹ

27 Sep, 2021 | 07:39 PM

Imran Fayyaz

(عظمت مجید)کورونا کی چوتھی لہر تھمی نہ تھی کہ ڈینگی وائرس محکمہ صحت کے لئے درد سر بن گیا۔
 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی کے مزید 12 مریض رپورٹ  ہوئے ہیں،رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 917 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق شہر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 51 مریض داخل ہیں۔ گنگارام میں 8، ڈاکٹرز ہسپتال اور جناح ہسپتال میں 6 ، گھرکی ٹرسٹ ہسپتال میں ڈینگی کے 5 مریض داخل ہیں۔ جنرل ہسپتال میں 4 ، فاروق ہسپتال، میو ہسپتال، عمر ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں ڈینگی کے 3 تین مریض ، حمید لطیف ہسپتال میں 2 ،سینٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال اور یورنیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔

ایور کئیر، فاطمہ میموریل، گلاب دیوی، ہسپتال وہاڑی، شالیمار ہسپتال اور عادل ہسپتال میں ڈینگی کا  ایک ایک مریض داخل ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے گزشتہ روز لاہور میں 9,979 ان ڈور 3,911 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا، 140 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا بر آمد ہونے پر تلف کیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ نے عوام سے اپیل کی کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔

مزیدخبریں