پولیس،ریسکیو اور ایدھی اہلکاروں کی چھٹی بند

27 Sep, 2021 | 07:19 PM

Imran Fayyaz

(وقاص احمد)چہلم اور عرس کی تقریبات کے باعث پولیس ،ٹریفک پولیس ،ریسکیو اور ایدھی کی چھٹی بند کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین اور داتا گنج بخش عرس کی تقریبات کے باعث لاہور پولیس ،ٹریفک پولیس ،ایدھی اور ریسکیو کی چھٹی بند کر دی گئی ہے۔چہلم کے روز تمام اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہونگے،شہر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چھٹی بند کی گئی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق جن اہلکاروں کی ہفتہ وار چھٹی ہے، اُنہیں بعد میں متبادل چھٹی دی جائے گی۔ سی سی پی او نے ڈی آئی جی آپریشنز ،انوسٹی گیشن اور سی ٹی او کو ہدایات جاری کر دیں۔ ادھر ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر نے بھی چہلم اور عرس کی تقریبات کے باعث ریسکیو ملازمین کی چھٹی بند کی ہے۔
 

مزیدخبریں