ٹی ٹوئنٹی کرکٹ،رمیز راجہ پچز کے معیار اور ٹیموں کے بیلنس سے ناخوش 

27 Sep, 2021 | 06:34 PM

Imran Fayyaz

(سعد علی)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پچز کے معیار اور ٹیموں کے بیلنس سے ناخوش ، فوری طور پر معاملات کو بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔ 
راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں غیر معیاری پچز پر جہاں شائقین کرکٹ غصے کا اظہار کررہے ہیں، وہیں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی ایونٹ کے لئے تیار کردہ پچز کے معیار اور ٹیموں کے بیلنس سے ناخوش ہیں ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین کی جانب سے حکام کو فوری طور پر معاملات بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،چیئرمین پی سی بی ٹیموں کے توازن سے بھی مطمئن نہیں ہیں ۔ انہوں نےایونٹ کی تمام ٹیموں کو متوازن کرنے کے لئے ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کواحکامات جاری کردئیے ہیں ۔

مزیدخبریں