کیا واقعی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی کرنے والے ہیں؟

27 Sep, 2021 | 05:29 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)دنیا بھر  میں جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھتے رہتے ہیں لیکن اگر شوبز انڈسٹری سے منسلک کسی سٹار کی شادی کی خبر ہو تو سب کی توجہ اس جانب مبذول ہو جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نامور بالی وڈ  اداکارہ عالیہ بھٹ اور  اداکار رنبیر کپور گزشتہ چند سالوں سے ایک دوسرے کے کافی قریب ہیں لیکن اب بالی وڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی  سے متعلق خبریں گردش میں ہیں اور قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں جلد  شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔  گزشتہ روز  ہی رنبیر اور عالیہ کو ایک ساتھ بھارت کے خوبصورت شہر جودھپور میں دیکھا گیا، کہا جا رہا ہے کہ دونوں اداکار شادی کے وینیو کے انتخاب کیلئے جودھپور آئے تھے ۔


 

مزیدخبریں