برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ

27 Sep, 2021 | 04:31 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض) برائلر مرغی کے گوشت کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں چھ روپے اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کا گوشت 290 سے بڑھ کر 296 روپے فی کلو ہوگیا۔

زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 196 روپے اور پرچون ریٹ 204 روپے کلو مقررکیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ فارمی انڈوں کی پیٹی 5 ہزار 280 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے گزشتہ دنوں ہی  گھی کی قیمتوں میں 11 روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا جس پر عوام چیخ اٹھے تھے، شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف یہی نہیں چینی ،سبزیوں،آٹا،دودھ ،دہی ،دالوں سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھ چکی ہے  حکومت مہنگائی کنٹرول کرے۔

مزیدخبریں