لاہور میں مقیم چینی باشندے کی پاکستانی بیوی اغوا

27 Sep, 2021 | 01:56 PM

Malik Sultan Awan

وقاص احمد: لاہور میں رہائش پذیر چینی باشندے کی پاکستانی بیوی اغوا ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چینی باشندے کا کہنا ہے ان کی بیوی کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لےگئے ہیں. لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا پولیس نے عائشہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔  چائینیز نیشنل لیو کینگ شینگ پاکستانی بیوی عائشہ اختر کے ساتھ والٹن روڈ پر کرایے کے مکان میں مقیم ہے۔ چینی باشندے نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد میری بیوی کو  اغوا کر کے لے گئے ہیں۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کے اغوا کا معمہ جل حل کر لیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں