جنیدریاض: مزیدار چنے اور گرمام گرم کلچے ہوں اور بندہ لاہوری ہو تو ہاتھ روکنا مشکل ہے لیکن مہنگائی نے اب نان چنوں کے روائتی کھانے کو بھی شہریوں کی پہنچ سے دور کردیا۔
سفید چنے چالیس روپے مزید مہنگے ہونے سے حکومت نے غریب آدمی سے سستے ناشتہ کی سہولت بھی چھین لی، لاہوریوں کا کہنا ہے پہلے تیس روپے میں فل پلیٹ چنوں کی مل جاتی تھی اور وہ پیٹ بھر کر کھانا کھالیتے تھے، مہنگائی کے باعث اب ناشتہ سو روپے سے بھی زائد کا پڑتا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مصالجات،گھی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش مہنگی ہونے سے چنوں کی پلیٹ کا ریٹ بھی بڑھ گیا ہے جس سے ان کا کاروبار بری طرح سے متاثر ہے۔ چنوں کا ریٹ بڑھ جانے سے لاہوریوں کا من پسند کھانا پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے۔
حکومت نے چنے مہنگے کرکے مزدور اور غریب طبقے سے سستے ناشتے کی سہولت بھی چھین لی ہے، حکومت غریب نہیں غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔