اب نکاح خواں کی رجسٹریشن ہوگی، تعلیمی قابلیت مقرر

27 Sep, 2021 | 12:40 PM

Malik Sultan Awan

قیصر کھوکھر:  پنجاب میں نکاح خواں کو تعلیم اور رجسٹریشن کا پابند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  صوبہ پنجاب میں نکاح خواں کو تعلیم اور رجسٹریشن کا پابند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام نکاح خواں کو محکمہ بلدیات میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ  نکاح خواں کی سولہ سالہ ایجوکیشن مقرر کی جائے گی، جس کے بعد نکاح خواں کو محکمہ بلدیات لائسنس جاری کرے گا۔
یہ لائسنس وفاق مدارس کی ڈگری کی بنیاد پر جاری ہوگا اور نکاح خواں کی وفاقی مدارس میں بھی رجسٹریشن ہوگی۔

مزیدخبریں