محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

27 Sep, 2021 | 10:41 AM

Arslan Sheikh

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے آنے والے پانچ روز بعد بارشوں کی پھر سے پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آنے والے پانچ روز کے بعد پھر سے بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی گی ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچے گا۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد کے قریب ہے جب کہ سورج اپنی تاب دکھانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد، کے پی کے سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تھر پا رکر، عمر کوٹ اورگر دو نواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں