ویب ڈیسک: لیگی رہنما محمد زبیر نے سوشل میڈیا مہم کو بے بنیاد اور پروپیگنڈہ قرار دے دیا میرے خلاف فرضی اور جعلی ویڈیو بنائی گئی۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہاکہ یہ سیاست نہیں بلکہ ایک بے ہودہ کام ہے جو بھی لوگ اس کے پیچھے ہیں انہوں نے نہایت ہی گھٹیہ اور شرم ناک کام کیا ہے میں نے ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی بہتری کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لیگی رہنما محمد زبیر کی مبینہ ویڈیو لیک ہوئی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔