(سعید احمد سعید) ریلوے انتظامیہ متاثرہ ٹرین شیڈول بحال کرنے میں مسلسل ناکام، کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے لگیں۔
ریلوے انکوائری کے مطابق کوئٹہ سے آنے والی ٹرین جعفر ایکسپریس تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، پاک بزنس ایکسپریس دو گھنٹے بیس منٹ تاخیر کا شکار، فرید ایکسپریس دو گھنٹے، عوام ایکسپریس دو گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی، تیزگام ایک گھنٹہ چالیس منٹ، شاہ حسین اور خیبر میل ایک گھنٹہ تیس منٹ جبکہ گرین لائن ایک گھنٹہ بیس منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ ٹرینوں میں مسلسل تاخیر سے مسافروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہاہے۔
ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر، مسافر رل گئے
27 Sep, 2020 | 10:50 PM