نوجوان پر تشدد کا ایک اور واقعہ

27 Sep, 2020 | 07:19 PM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) کاہنہ میں ویلنشیا ٹاؤن کے سکیورٹی گارڈز نے نوجوان کو مشکوک سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں واقع ویلنشیا ٹاؤن کے سکیورٹی گارڈز نے نوجوان کو مشکوک سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنادیا۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، سکیورٹی گارڈز نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہے اور چاقو سے بھی ڈراتے رہے، تشدد کا شکار نوجوان قوت گویائی سے محروم ہونے کا دعویٰ کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق انھیں تشدد کے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ کوئی اطلاع یا درخواست موصول ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

یاد رہے چند روز قبل لاہور کے علاقے شادمان میں فارن آفس کے باہر پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر نعمان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ ڈاکٹر نعمان اپنی والدہ کا سرٹیفکیٹ لینے کیلئے فارن آفس گئے تھے۔ ہیڈ کانسٹیبل گلفام ودیگر پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا۔ ہیڈ کانسٹیبل گلفام ڈاکٹر نعمان کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتا بھی رہا تھا۔ 

مزیدخبریں