طلال چودھری کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

27 Sep, 2020 | 02:53 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کی لاہور کے نیشنل ہسپتال سے نئی ویڈیو سامنے آگئی۔

23 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری پر خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب  کے بھائیوں نے مبینہ تشدد کیا،جس سے ان کا کندھا ٹوٹ گیا اور دونوں بازروں فیکچر ہوئے، وہ  لاہور کے نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں ہسپتال کے ایگزیکٹو روم میں رکھا گیا ہے، زخموں سے کراہتے ہوئے طلال چودھری کی نیشنل ہسپتال سے ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ن لیگی رہنما طلال چودھری کی مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ طور پر ایک شعر بھی لکھا ہے اور اس شعر کو "کلام طلال چودھری" کانام دیتے ہوئے کہا کہ میرا پیر ٹوٹا میرا ہاتھ ٹوٹا میرا جسم ریزہ ریزہ بکھر گیا،غم عاشقی تیرا شکریہ میں کہاں کہاں سے گزر گیا۔

  طلال چودھری نے تشدد اور میڈیا پر چلنے والی خبروں پر  وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے تنظیم سازی کے بہانے بلا کر تشدد کیا گیاجس سے میرا بازو  ٹوٹ گیااور میرا موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کا کسی خاتون رکن  قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے ،واقعہ سے متعلق ذرائع سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

دوسری جانب صدرمسلم لیگ (ن) پنجاب راناثناءاللہ نےسائرہ افضل تارڑکی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دےدی، کمیٹی میں حاجی اکرم انصاری اور لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سردارمحمدایوب گادھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں