عمرہ زائرین کی بکنگ شروع، ایس او پیز بھی جاری کر دئیے گئے

27 Sep, 2020 | 03:35 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے عمرہ کے  ایس او پیز جاری کر دئیے، زائرین عمرہ سے قبل مخصوص موبائل ایپ " اعتمرنا" سے بکنگ کروائیں گئے۔موبائل ایپ سے بکنگ کا آغاز آج 27ستمبر سے شروع، عمرہ زائرین کے لیے 3گھنٹے کا وقت مختص کر دیا گیا۔ 

 

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس میں بتدریج کمی کے ساتھ ہی سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی  ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے عمرہ کے  ایس او پیز جاری کر دئیے۔4اکتوبر سے مقامی افرادکے لیے عمرہ ادائیگی کا پہلے مرحلے کا آغاز ہو گا۔

عمرہ سے قبل اجازت نامہ طلب کرنا ہو گا جس حوالے سے زائرین عمرہ سے قبل مخصوص موبائل ایپ " اعتمرنا" سے بکنگ کروائیں گئے۔موبائل ایپ سے بکنگ کا آغاز آج 27ستمبر سے شروع کر دیا گیا، عمرہ زائرین کے لیے 3گھنٹے کا وقت مختص کر دیا گیا۔دئیے گئے وقت میں 7دفعہ طواف، دو رکت سنت، سعی صفا و مروہ، حجامت کے فرائض ادا کرنے ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں 6ہزار افراد روزانہ عمرے کی ادائیگی کر سکیں گے،  اور زائرین کو انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہو گا  اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 15ربی الاول سے اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا  جس کا حتمی اعلان کرونا صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

 

مزیدخبریں