(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 797 ہو گئی ،مزید سات مریض چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 566نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 797 ہو گئی جبکہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 95 ہزار 333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 451 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 488 ، پنجاب میں98 ہزار 941 خیبرپختونخوا 37 ہزار 588 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 367، بلوچستان میں 14 ہزار 932 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 630 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 635 تعداد ہوگئی۔
یاد رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 33نئے مریض ریکارڈ ہوئے ہیں، صوبہ بھر میں 77 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، تعلیمی اداروں میں بھی مزید 4 طلبا کورونا کا شکار ہوگئے، متاثرہ طالبعلموں کی تعداد 129 ہوگئی، جبکہ صوبہ بھر میں لاہور 49 ہزار 632 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ راولپنڈی 7971 مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔