( راؤ دلشاد ) عزیز بھٹی زون انتظامیہ کا تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن، دروغہ والا میں 3 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ 2 پلازے سر بمہر کردیئےگئے۔
آپریشن کی قیادت ڈپٹی چیف آفیسر شہزاد اقبال قریشی نے کی، چیف آفیسر ایم سی ایل علی عباس بخاری اور ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے کارروائیاں جاری ہیں۔ آپریشن میں ایکسویٹرز مشینری کا استعمال کیا گیا۔
کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات پرزیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔